
حیدرآباد: حیدرآباد میٹروپولیٹن واٹر سپلائی اینڈ سیوریج بورڈ (HMWS&SB) نے اعلان کیا کہ 23 ستمبر کو کرشنا فیز -3 رنگ مین-1 پائپ لائن کی مرمت کے کام کی وجہ سے23ستمبر کو حیدرآباد کے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی نہیں ہوگی۔1200 ملی میٹر PSC گریوٹی مین پائپ لائن کی مرمت ہوگی۔ یہ لائن پرشاسن نگر سے آیپا سوسائٹی تک جاتی ہے۔
پیر کی صبح 6 بجے سے منگل کی صبح 6 بجے تک ۔ 24 گھنٹے کی رکاوٹ سے حکیم پیٹ، گولکنڈہ، ٹولی چوکی، لنگر ہاؤس، شیخ پیٹ، جوبلی ہلز، فلم نگر، تتی خانہ، مادھا پور، کونڈا پور، ڈومس اور گچی باولی علاقوں میں پانی کی سپلائی متاثر ہوگی۔
محکمہ واٹر ورکس نے ان علاقوں کے رہائشیوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کو محفوظ کرلیں اور پائیپ لائن کے مرمت کے کام کے دوران تعاون کریں۔