نیفا وائرس نے ایک بار پھر ملک میں دستک دی

 ملک میں نیفا وائرس نے ایک بار پھر دستک دی ہے۔ کیرالہ کے ملاپورم ضلع کے ایک 14 سالہ لڑکے میں نیفا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ کیرالہ کی طبی وزیر وینا جارج نے اس کا اعلان کیا۔ یہ انکشاف ہوا کہ لڑکے کے نمونوں کی جانچ پونے کے نیشنل انسٹی  ٹیوٹ آف وائرولوجی  میں کی گئی۔ علاج کے دوران لڑکے کی موت ہوگئی۔

لڑکا اس وقت ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہے۔بہتر علاج کے لیے کوزی کوڈ کے سرکاری میڈیکل کالج میں منتقل کیا جائے گا۔ وینا جارج نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکے کے رابطے میں آنے والوں کی شناخت کا عمل شروع کر دیا گیا ہے اور جن لوگوں کو وائرس کا خطرہ زیادہ ہے انہیں پہلے ہی الگ تھلگ کر دیا گیا ہے اور ان کے نمونے بھی ٹیسٹ کے لیے بھیجے جا چکے ہیں۔ اس نے بتایا کہ لڑکے کا فی الحال علاج ہو رہا ہے اور وہ وینٹی لیٹر پر ہے۔

وزیر صحت نے کہا کہ پنڈیکڈ نیفا وائرس کا مرکز ہے اور احتیاطی تدابیر پہلے ہی شروع کر دی گئی ہیں۔ وزیر نے کہا کہ وائرس کا مرکز پنڈی کڈ کے آس پاس کے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ عوام میں ماسک پہنیں اور ہسپتالوں میں مریضوں سے ملنے سے گریز کریں۔ کیرالہ میں نیفا وائرس ماضی میں چار مرتبہ آ چکاہے ہے۔ 2018، 2021، 2023 اور ایرناکولم ضلع میں 2018، 2021، 2019 میں نیفا کے کیسز کی تشخیص ہوئی تھی۔ کوزی کوڈ، وایناڈ، اڈوکی، ملاپورم اور ایرناکولم اضلاع کے چمگادڑوں میں نیفا وائرس اینٹی باڈیز کا پتہ چلا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیفا وائرس کورونا سے زیادہ خطرناک ہے۔ یہ وائرس جانوروں کے ذریعے انسانوں کو متاثر کرتا ہے۔ اور انسانوں سے انسانوں میں تیزی سے پھیلتا ہے۔وائرس کی ابتدائی علامات میں بخار،سر میں درد ،جسم میں درد اور کوما سمیت دیگر علامات شامل ہیں

کسی بھی شخص کے اس وائرس سے متاثر ہونے کے بعد اس کی علامت قریب چار یا 15 دنوں میں ظاہر ہوتی ہیں۔ وائرس سے متاثر ہونے والوں میں سے تقریبا 75 فیصد کے بچنے کے امکانات کم ہیں۔

اس کا کوئی خاص علاج یا دوا نہیں ہے ۔ اس وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ماسک پہننا ہاتھ دھونا اور آس پاس کے ماحول کو صاف رکھنا ضروری ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی آر ایس وفد نے کی گورنر سے ملاقات،انحراف، پروٹوکال اور دیگر معاملوں پرکاروائی کی اپیل کی

Read Next

حیدرآباد: آٹو ڈرائیور نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد کی خودکشی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular