
حیدرآباد۔ ایک چونکا دینے والے واقعہ میں سکندرآباد کے بوئن پلی علاقہ میں اتوار کو ایک شخص نے خودکشی کرنے سے پہلے اپنی بیوی اور 10 ماہ کی بیٹی کو گھر میں قتل کردیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور خاتون اور اس کی بیٹی کی لاش برآمد کی۔
پولیس کے مطابق گنیش نے اپنی بیوی سوپنا اور بیٹی نکشترا کا گلا دبا کر قتل کیا۔ بعد میں اس نے چلتی ٹرین کے آگے چھلانگ لگا کر اپنی جان لے لی۔
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ اس شخص نے اپنی بیوی کے کردار پر شک کرتے ہوئے قتل کیا۔ گنیش نے اپنی بیوی اور بیٹی کو اپنے گھر میں قتل کر دیا اور100نمبر پر فون کرکے پولیس کو بتایا کہ وہ خودکشی کررہا ہے۔ اسکے بعد میں ریلوے ٹریک پر خودکشی کر لی۔
اس طرح ایک خاندان مبینہ طور ناجائز تعلقات بھینٹ چڑھ گیا۔ اس جوڑے کو مزید دو بچے ہیں۔ دو بچے والدین سے محروم ہوگئے اور بے رحم دنیا میں اکیلے ہوگئے۔
گنیش کے پڑوسیوں کے مطابق، وہ آٹورکشا ڈرائیور تھا اور خاندان چند سال پہلے مہاراشٹر سے ہجرت کر حیدرآباد منقل ہوا تھا۔بوئن پلی پولیس اسٹیشن میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔جانچ شروع کر دی گئی ہے۔