صحافیوں کی سوسائٹی کو امکنہ اراضی حوالے کرنے کے لئے جلد جاری ہوگا جی او، سرینواس ریڈی

وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ پی سرینواس ریڈی نے کہا ہے کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی حیدرآباد کے صحافیوں کی سوسائٹی کو امکنہ اراضی حوالے کرنے کے تعلق سے ہفتہ دس دن میں جی او جاری کرنے تیار ہیں۔

تلنگانہ کے وزیر سرینواس ریڈی کھمم میں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹس کی تیسری مہاسبھا سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ اپنے خطاب میں وزیر اطلاعات و تعلقات عامہ نے کہا کہ پیشرو بی آر ایس حکومت نے صحافیوں کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں لی۔ حیدرآباد کے صحافیوں کو عدالت نے ایک سال قبل ہی امکنہ اراضی دینے کا فیصلہ دیا تھا لیکن بی آر ایس حکومت نے کوئی اقدامات نہیں کئے۔

سرینواس ریڈی نے اعلان کیا کہ ریاست میں کام کرنے والے صحافیوں کو مکانات فراہم کرنے کے لیے جلد ہی ایک نئی پالیسی لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ تحریک میں صحافیوں نے اہم رول ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق چیف منسٹر کے سی آر نے یہ تیقن دیا تھا کہ صحافیوں کے مسائل کو حل کرنے زبانی بیانات دیتے تھے لیکن ایک بھی مسئلہ حل نہیں ہوا۔

انہوں نے یاد دلایا کہ صحافیوں نے ریاست میں کانگریس کی عوامی حکمرانی لانے کے لئے سخت محنت کی ہے، انہوں نے کہا کہ وہ حیدرآباد میں باقی صحافیوں اور اضلاع اور منڈلوں میں کام کرنے والے تمام ورکنگ صحافیوں کو مکانات دینے کے لیے جلد ہی ایک پالیسی لے کر آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں کھمم میں صحافیوں کو امکنہ اراضی حوالے کرنے کے جی او پر عمل آوری نہیں ہوئی ۔

انہوں نے کہا کہ ضلع کلکٹر کو دوسری جگہ کی نشاندہی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے اور یہ عمل ایک ہفتہ کے اندر مکمل کر لیا جائے گا۔ وزیر نے بتایا کہ ایکریڈیٹیشن کی آخری تاریخ اس ماہ کے آخر میں ختم ہو رہی ہے اور مزید تین ماہ کی توسیع کے لئے سرکاری احکام جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت صد فیصد صحافیوں کے ساتھ کھڑی ہوگی، ہیلتھ کارڈ کے حوالے سے ہم مختلف ریاستوں کی پالیسیوں کا مطالعہ کریں گے اور اس کے مطابق صحافیوں کو طبی علاج فراہم کریں گے۔

وزیر سرینواس ریڈی نے کہا کہ صحافیوں کی بہبود اور تحفظ کے لیے تمام قسم کی کمیٹیاں جلد بحال کی جائیں گی۔ پریس اکیڈمی کے چیرمین کے سرینواس ریڈی، آئی جے یو کے سابق صدر ڈی امر، ٹی یو ڈبلیو جے کے ریاستی صدر ناگنوری شیکھر، جنرل سکریٹری وراحت علی، آئی جے یو کے نمائندے نریندر ریڈی، کے ستیہ نارائنا، مختلف اضلاع کے ضلعی صدور، جنرل سکریٹریز، قومی اور ریاستی کونسلز موجود تھے۔ اس تقریب میں ورکنگ گروپ کے ممبران اور دیگر نے شرکت کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ میں جلد میگا ڈی ایس سی منعقد کرنے سریدھر بابو کا اعلان

Read Next

ملیشیا ایئر لائنز کے طیارہ کے انجن میں آگ کے بعد ایمر جنسی لینڈنگ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular