ناگم جناردھن ریڈی بی آر ایس میں شامل

حیدرآباد: سابق وزیر و کانگریس لیڈر ناگم جناردھن ریڈی نے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ تلنگانہ بھون میں چیف منسٹر و صدر بی آر ایس چندرشیکھرراو کی موجودگی میں بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر ناگم جناردھن ریڈی کو کے سی آر نے گلابی کھنڈوا پہناکر پارٹی میں مدعو کیا ۔ ناگم کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد بھی اس موقع پر بی آر ایس پارٹی میں شامل ہو گئی ہے۔

طویل سیاسی تجربہ رکھنے والے ناگم جناردھن ریڈی نے تلگودیشم دور حکومت میں وزیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ انہیں وائی ایس راج شیکھر ریڈی حکومت کے دوران اوبولا پورم کان کنی گھوٹالہ کے خلاف لڑنے والے لیڈر کے طور پر پہچانا جاتا تھا۔ کچھ عرصہ بی جے پی میں کام کیا۔ بعد میں انہوں نے ‘تلنگانہ نگرا’ پارٹی کی بنیاد رکھی۔ اس کے بعد وہ کانگریس میں شامل ہو گئے۔ انہوں نے حال ہی میں پارٹی سے استعفیٰ دیا تھا۔ آج بی آر ایس میں شمولیت اختیار کی۔

اسی دوران کانگریس کے سابق رکن اسمبلی وشنو وردھن ریڈی نے بھی بی آر ایس پارٹی میں شامل ہوگئے۔ وشنو وردھن ریڈی کانگریس کے قدآور لیڈر پی جناردھن ریڈی کے بیٹے ہیں اور وہ جوبلی ہلز اسمبلی حلقہ سے کانگریس ٹکٹ کے خواہشمند تھے لیکن کانگریس نے ان کے بجائے محمد اظہر الدین کو جوبلی ہلز سے ٹکٹ دے دیا۔ جس کی وجہ سے وشنو وردھن ریڈی کانگریس سے شدید ناراض تھے دو دن قبل انھوں نے پرگتی بھون میں چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے بھی ملاقات کی تھی چیف منسٹر کی ترغیب پر انہوں نے بی آر ایس پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی آرایس امیدوارپربھاکرریڈی پر قاتلانہ حملہ کانگریس کارکن نے کیا، کے ٹی آرکا ٹویٹ

Read Next

کاماریڈی کے مونسپل نایب صدرنشین اندو پریہ کانگریس میں شامل

Most Popular