
حیدرآباد ۔ شہر کے بالاپور پولیس اسٹیشن کے حدود میں ایک نوجوان کا قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق ابراہیم نامی 28 سالہ نوجوان کا تعلق میانمار سے تھا، وہ سال 2017 میں شہر منتقل ہوا اور بالا پور علاقہ میں مقیم تھا۔ وہ اسکریپ کا کاروبار کیا کرتا تھا۔
تین دن قبل آصف نامی نوجوان نے ابراہیم کا سیل فون چھین لیا تھا اور وہ رقم کا مطالبہ کر رہا تھا ،جس پر ابراہیم نے کہا کہ وہ رقم نہیں دے سکتا اس کا فون اسے واپس کیا جائے۔ اس مسئلہ پر ہوئے جھگڑے کے بعد اتوار کی دوپہر آصف نے اپنے ایک اور ساتھی قیوم کے ساتھ مل کر ابراہیم پر خنجروں سے حملہ کر کے قتل کر دیا۔