
حیدرآباد: بہن بھائی کا تہوار رکشا بنددھن تلنگانہ میں روایتی جوش و خروش سے منایا گیا۔رکشا بندھن کے موقع پر، تلنگانہ کے چیف منسٹر ریونت ریڈی نے جوبلی ہلز میں واقع اپنی رہائش گاہ پر کئی سرکردہ خواتین قائدین سے راکھی وصول کی۔ وزیر سیتااکا، ایم پی کاویہ، ایم ایل ایز پرنیکا ریڈی اور راگمائی، کارپوریشن کے چیئرپرسن باندرو شوبھارانی، نیرلا شاردا، اور کلوا سجتا، روایتی جوش و خروش کے ساتھ تہوار کو مناتے ہوئے چیف منسٹر کو راکھی باندھی۔
ادھر بھارت راشٹریہ سمیتی کے کارگزار صدر، کے تارک راما راؤ کو بھی پارٹی لیڈروں اور کارکنوں نے تہوار کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے، انھیں راکھی باندھی۔ کے ٹی آر ، نے ان کی حقیقی بہن کویتا کے جیل میں رہنے اور انھیں راکھی نہیں باندھنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اور ہر قدم پر بہن کے ساتھ رہنے کا عہد کیا ہے۔