
حیدرآباد۔ کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے حلقہ اسمبلی جوبلی ہلز سے مقابلہ کرنے والے اپنے امیدوار کے نام کا اعلان کر دیا ہے۔ شیخ پیٹ کارپوریٹر محمد راشد فراز الدین کو پارٹی نے جوبلی ہلز حلقہ سے امیدوار بنایا ہے۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین اور رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے سوشل میڈیا کے ذریعہ اعلان کیا ہے۔
واضح رہے کہ مجلس نے تلنگانہ اسملبی الیکشن میں نو حلقوں سے مقابلہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ چھ حلقوں سے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا آج جوبلی ہلز سے راشد فراز کے نام کااعلان کیا گیا ہے۔ جوبلی ہلز حلقہ سے کانگریس پارٹی نے سابق انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد اظہر الدین کو امیدوار بنایا ہے۔ مجلس کا اسمبلی بہادر پورہ ،راجندر نگر سے امیدوار کون ہوں گے اس پر تجسس برقرار ہے۔۔