
حیدرآباد: حیدرآباد پولیس نے مساجد سے مصلیوں کے لیپ ٹاپ کی چوری کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت 26 سالہ ندیم کے طور پر کی گئی ہے جو موسیٰ رام باغ کا رہنے والا بتایا گیا ہے۔ ملزم کے پاس سے چھ لیپ ٹاپ اور ایک سیل فون ضبط کر لیا گیا ہے۔
نوجوان افضل گنج، چندرائن گٹہ، چادر گھاٹ، خیریت آباد، اصف نگر اور حبیب نگر پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں چوری کی وارداتوں میں ملوث بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم پیشہ سے سی سی ٹی وی کیمرہ ٹیکنیشن ہے۔ ناکافی آمدنی کے سبب اس نے چوری کرنے کا منصوبہ بنایا۔
ملزم حیدرآباد کی مساجد میں نماز کے اوقات میں جاتا اور جب مصلی اپنے لیپ ٹاپ کے بیاگ وغیرہ مسجد کے احاطہ میں رکھ کر نماز پڑھ رہے ہوتے تھے وہ ان کے لیپ ٹاپس کا سرقہ کر کے فرار ہو جایا کرتا پولیس نے اسے گرفتار کر لیا ہے۔