
نارسنگی پولیس نے کوکاپیٹ میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر بڑی تعداد میں گانجہ چاکلیٹ کو ضبط کر لیا۔ ایک اطلاع پر پولیس اور محکمہ ایکسائز نے کاروائی کی ۔ اڈیشہ کا شخص حیدرآبادمیں چاکلیٹ میں گانجہ ملا کر فروخت کررہا ہے۔
ایکسائز پولیس نے نرسنگی پولیس اسٹیشن حدود کے تحت کوکاپیٹ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا اور گانجہ چاکلیٹ کے 40 پیکٹ ضبط کرلئے، جنہیں اڈیشہ سے منشیات فروشوں نے مزدوروں کو فروخت کرنے کے لیے شہر میں لایا تھا۔ ایک شخص کو گرفتار کیا گیا، اور این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔