
حیدرآباد۔ نابالغ طالبہ کے ساتھ جنسی استحصال کرنے والے ملزم کو پولیس نے گرفتارکرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق 26سالہ شیکھر ساکن گائتری نگر کی ملاقات دو ماہ قبل انٹر میڈیٹ میں زیر تعلیم 17سالہ لڑکی سے ہوئی۔ اس نے بہلا پھسلا کر متعدد مرتبہ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی جس کے نتیجہ میں لڑکی حاملہ ہوگئی۔
لڑکی کے حاملہ ہوتے ہی ملزم اس پر حمل ساقط کروانے کیلئے دباو ڈال رہا تھا اوراس نے لڑکی کو کچھ گولیاں کھلا دیں جو شبہ کیا جاتا ہے کہ حمل ساقط کروانے کی تھیں۔ گولیاں کھانے کے بعد لڑکی کی طبعیت بگڑگئی اور اسے خانگی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں حقائق کا پتہ چلا۔ متاثرہ کی ماں کی شکایت پر میر پیٹ پولیس نے شیکھر کے خلاف کیس درج کرلیا اور اس کی گرفتاری عمل میں آئی۔