لوک سبھا انتخابات:مضبوط امیدوار ٹھرانے بی آرایس کا منصوبہ۔ کےٹی آر، سکندرآبادی یا ملکاجگیری سے ہو سکتےہیں امیدودار

تلنگانہ کی اصل اپوزیشن جماعت بی آرایس ملک میں جلد ہونے والے لوک سبھا انتخابات میں مضبوط امیدوار کھڑا کرنے کا منصوبہ تیار کررہی ہے۔ بتایاجاتا ہے کہ پارٹی کے کارگزار صدر و سابق وزیر تارک راما رو، ملکاجگری یا پھر سکندرآباد لوک سبھا حلقہ سے مقابلہ کے بارے میں غور کررہے ہیں تاہم اس خصوص میں حتمی فیصلہ پارٹی کے صدر وسابق وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کریں گے۔

لوک سبھاانتخابات میں پارٹی کے بہتر مظاہرہ پر ہی اس کو قومی سطح پر ترجیح ملنے کی توقع ہے۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں شکست سے دوچار بی آرایس لوک سبھاانتخابات میں زیادہ سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرنا چاہتی ہے۔ اس کے ایک حصہ کے طور پر امیدواروں کے انتخاب میں زیادہ احتیاط کی جارہی ہے۔

اہم لیڈروں کے ساتھ کی حلقہ واری اجلاس منعقد کئے جارہے ہیں اور ان کی رائے لی جارہی ہے۔ حال ہی میں ہوئے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں بی آرایس نے حلقہ لوک سبھا ملکاجگری کے سات اسمبلی حلقوں پر کامیابی حاصل کی۔اسے اس لوک سبھا حلقہ میں 9.38 لاکھ ووٹ ملے اور کانگریس کو 5.83 لاکھ ووٹ ملے۔ سکندرآباد لوک سبھا کے سات اسمبلی حلقوں میں سے 6 پر بی آرایس اور ایک پر مجلس نے کامیابی حاصل کی۔

Vinkmag ad

Read Previous

آدھارکارڈس کو اپ ڈیٹ کروانے چپل اورہیلمٹس قطار میں رکھے گئے

Read Next

اے پی:جگیاپیٹ میں اسپتال کی عمارت میں مرکز کی اسکیم کا بورڈ نہ ہونے پر مرکزی وزیربھارتی پوار برہم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular