اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کی تیسری بار کامیابی یقینی: سرینواس یادو

وزیر افزائش و مویشیاں سرینواس یادو نے کہا کہ آیندہ اسمبلی انتخابات میں بی آر ایس پارٹی کی تیسری بار کامیابی یقینی ہے۔

صنعت نگر حلقہ کے بنسی لال پیٹ میں جمعرات کو انھوں نے گھر گھر انتخابی مہم چلائی گئی۔ وزیر موصوف کا گھر گھر منگل آرتیاں اور شالیں اڑھا کر پرتپاک استقبال کیا گیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ تمام مستحق افراد سرکاری اسکیموں سے مستفید ہوں ۔گذشتہ 9 برسوں میں صنعت نگر کو اس طرح ترقی دی گئی ہے جس طرح پہلے کبھی نہیں دی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ سیوریج اور پینے کے پانی کے مسائل حل ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صنعت نگر حلقہ کو ترقی کے ماڈل کے طور پر تیار کیا جائے گا۔ وزیر سرینواس یادو نے عوام سے اپیل کی کہ حلقہ کی مزید ترقی کے لئے انھیں زیادہ سے زیادہ اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔

انہوں نے واضح کیا کہ الیکشن میں کیے گئے تمام وعدے پورے کیے جائیں گے۔ اس موقع پر مقامی عوامی نمائندوں، بی آر ایس قائدین اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔

Vinkmag ad

Read Previous

کے ٹی آر نے ریتھو بندھو کو روکنے کا مطالبہ کرنے پر کانگریس کی مذمت کی

Read Next

تلنگانہ انتخابات: بی جے پی اور جنا سینا سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت کریں گے۔

Most Popular