حیدرآباد میں فارمولہ ای ریس کی منسوخی،کانگریس حکومت کاخراب قدم:تارک راما راو

حیدرآباد میں فارمولہ ای ریس کی منسوخی پر ریاست کی اصل اپوزیشن پارٹی بی آرایس کے کارگذارصدرتارک راما راو نے حکمران جماعت کانگریس پر تنقید کی۔

کے ٹی آر نے کہاکہ فارمولہ ای ریس کی منسوخی کو کانگریس حکومت کا خراب دور اور ریاست کو پیچھے کی طرف لے جانے والا قدم قراردیا۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں ای۔ پری جیسے ایونٹس دنیا بھر میں ہمارے شہر اور ملک کی برانڈ امیج کو بہتر بناتے ہیں۔

کے ٹی آر نے ‘ایکس’ پر کہا کہ ہم نے فارمولا ای۔پری کو پہلی بار ہندوستان میں لانے کے لیے کافی محنت اور وقت لگایا تھا۔ کے سی آر حکومت نے ایک موقع کے طور پر فارمولہ ای ریس کا استعمال کرنے کی پہل کی تھی تاکہ ای وی کے شائقین، مینوفیکچررز اور اسٹارٹ اپس کو راغب کیا جائے اور وہ حیدرآباد کو سرمایہ کاری کے ایک پرکشش مقام کے طور پر پیش کرسکیں۔

کے ٹی آر نے کہا کہ بی آر ایس نے ریاست کو پائیدار موبلٹی سلوشنس کے مرکز کے طور پر فروغ دینے کے لیے تلنگانہ موبلٹی ویلی    کا بھی آغاز کیا تھا۔ملک میں پہلی صرف حیدرآباد میں فارمولہ ای کار ریس  منعقد کی گئی تھی۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں دو اسپا سنٹرس پر پولیس کا چھاپہ۔ 6 گرفتار

Read Next

سابق کرکٹرامباٹی رائیڈو نے وائی ایس آر کانگریس چھوڑنے کا اعلان کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular