
جیسے جیسے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کا وقت قریب آرہا ہے سیاسی پارٹیوں نے اپنی انتخابی مہم تیز کردی ہے۔ بی آرایس کے کارگزار صدر، کے ٹی آر بھی انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ انتہائی مصروفیت کے باوجود عوامی مقامات پر عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔۔ کے ٹی آر ، نے گزشتہ ہفتے شہر کے مشہور ہوٹل چائے نوشی کرکے سب کو حیرت میں ڈال دیا تھا اور جمعہ کی رات پرانے شہر کے شاداب ہوٹل جا کر سب کو حیران کر دیا۔
خیریت آباد اور جوبلی ہلز حلقوں میں جمعہ کی رات روڈ شو کے اختتام کے بعد وزیر کے ٹی آر سیدھے چارمینار کے قریب مشہور شاداب ریستوران گئے۔ وزیر کو دیکھ کر وہاں موجود لوگ حیران رہ گئے۔ تلنگانہ کے وزیر کے ٹی آر نے عام لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر بریانی کھائی ۔ انہوں نے کچھ دیر وہاں موجود لوگوں کے ساتھ بات چیت کی ۔ اس کے بعد وہ معظم جاہی مارکیٹ گئے۔ وہاں انہوں نے ایک مشہور آئس کریم کی دکان پر آئس کریم بھی کھائی ۔ کے ٹی آر کی آمد کے ساتھ ہی ان دونوں علاقوں میں لوگوں کا ہجوم دیکھا گیا ۔ لوگ وزیر کو دیکھنے، سیلفی لینے اور ہاتھ ملانے کے لیے جمع ہو گئے۔ اچانک دورے کرکے وزیر حکومت کی کارکردگی کے بارے میں دریافت کیا۔ اس سفر سے متعلق تصاویر ایکس پر پوسٹ کی اب وہ وائرل ہو رہے ہیں۔