
صدر بی آر ایس و تلنگانہ کے پہلے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے ڈی سرینواس کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ایک تعزیتی پیغام میں چندرشیکھرراو نے پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے ڈی سرینواس کے گھر پہنچ کر اظہار خراج عقیدت پیش کیا۔ پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔ ڈی سرنیواس نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے بعد بی آر ایس میں شامل ہوئے تھے۔ اور بی آر ایس ، نے سرنیواس کو راجیہ سبھا کا رکن بنایا تھا۔