
حیدرآباد میں کانگریس ہیڈکوارٹرس گاندھی بھون کی سیکوریٹی میں اضافہ کردیاگیا ہے۔ تلنگانہ میں کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے کے بعد گاندھی بھون کی سیکورٹی سخت کر دی گئی ہے۔
سیکورٹی کے لیے ایس پی اور سی آئی سطح کے عہدیداروں کے ساتھ 30 پولیس عہدیداروں کو تعینات کیاگیا ہے۔ساتھ میں خاتون پولیس ملازمین کی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔ پارٹی دفتر کے دو مرکزی دروازوں پر نئے میٹل ڈیٹکٹرس لگائے گئے ہیں۔ گاندھی بھون کی عمارت کو بھی روشن کیا گیا۔