
ادارہ (حیدرا)حیدرآباد ڈیزاسٹررسپانس اینڈ ایسسٹس مانیٹرنگ اینڈ پروٹکشن کی جانب سے اتوار کو گنڈی پیٹ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے خانہ پور میں غیر مجازتعمیرات کو منہدم کردیاگیا۔
ان عمارتوں کے مالکین نے اجازت کے بغیریہ تجارتی کامپلکس بنائے تھے۔ اس موقع پر عہدیداروں اورعمارتوں کے مالکین کے درمیان زبردست بحث وتکرارہوئی۔ پولیس کی بھاری تعداد کے ساتھ انہدامی کارروائی انجام دی گئی۔
نیا تشکیل دیا گیا ادارہ HYDRAA کی انفورسمنٹ ٹیموں نے گنڈی پیٹ جھیل FTL اور رنگا ریڈی ضلع کے بفر زون میں غیر قانونی عمارتوں کو منہدم کرنے کی مہم چلائی۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان انفورسمنٹ ٹیموں نے جھیل پر قبضے کے بعد تعمیر کیے گئے اپارٹمنٹس کو بھی منہدم کر دیا۔ منہدم کرنے سے روکنے کی کوشش کرنے والے مقامی افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔