عابڈس ہوٹل میں بریانی پر بوال،حملہ کےالزام میں 10 افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ عابڈس پولیس نے گرانڈ ہوٹل میں گاہکوں پر حملہ کرنے کے الزام میں دس افراد کو گرفتارکرلیا ہے۔ عابڈس پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر نرسمہاراجو کے مطابق 31 دسمبر کو دھول پیٹ کے گنگاباولی کے رہنے والے ایک ہی خاندان کے 8 افرادعابڈس میں واقع گرانڈ ہوٹل آئے ہوئے تھے۔

بریانی کے معیار کے مسئلہ پر ویٹرس اورگاہکوں کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے بعد ویٹرس نے گاہکوں پر حملہ کیا تھا۔ اس حملہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگیا تھا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا۔ اورآج گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

واضح رہے کہ حملہ کے بعد گوشہ محل کے بی جے پی ، ایم ایل اے ملعون راجہ سنگھ نے قصورواروں کو گرفتار نہ کرنے پرہوٹل کو آگ لگانے کی دھمکی دی تھی۔

Vinkmag ad

Read Previous

ملک میں کوویڈ کیسس میں اضافہ

Read Next

لفٹ کے بہانے لوگوں کو بلیک میل کر کے لوٹ لینے والی خاتون گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular