موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے پروجیکٹ کی لاگت میں اضافہ پر، کے ٹی آر نے اٹھائے سوال

حیدرآباد: بی آر ایس کے کارگزار صدر کے ٹی آر نے موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے پروجیکٹ کے تخمینہ لاگت میں ڈرامائی اضافہ پر سوال اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے اس پروجیکٹ کا تخمینہ 50ہزار کروڑ روپے کا تھا بعد ازاں اس پر نظر ثانی کرتے ہوئے کے تخمینی لاگت کو 70ہزار کروڑ روپے کردیا گیا مگر اب اس پروجیکٹ کے تخمینہ مصارف میں حیرت انگیز اضافہ کرتے ہوئے لاگت1.5 لاکھ کرور روپے مقرر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس، کالیشورم پروجیکٹ کو تنقید کا نشانہ بنارہی ہے جبکہ اس پروجیکٹ نے تلنگانہ کے کسانوں کی قسمت تبدیل کردی، اور اس پروجیکٹ کو80 ہزار کروڑ روپے کے مصارف سے تعمیر کیا گیا ہے مگر ریاست کی موجودہ کانگریس حکومت نے 1.5لاکھ کروڑ روپے کے مصارف سے موسیٰ ندی کو خوبصورت بنانے کے پروجیکٹ کو روبعمل لانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے پوچھا کہ دیگر آبپاشی پروجیکٹ کو کیوں پس پشت ڈالا گیا جبکہ یہ پروجیکٹ کم اخراجات میں پورے کئے جاسکتے ہیں۔

حکومت کا یہ فیصلہ، منصوبہ ریاست بھر میں بحث کا موضوع بن گیا ہے۔ کے تارک راما راؤ نے سوال کیا کہ موسیٰ ریور پروجیکٹ سے کتنے کسانوں کو فائدہ ہوگا؟ اس پروجیکٹ میں کتنے ٹی ایم سی پانی کے ذخیرہ کی گنجائش رہے گی؟ اس پروجیکٹ کے تحت کتنے ایکڑ اراضی کو سیراب کیا جائے گا؟۔

اس پروجیکٹ سے کیا زرعی پیداور میں اضافہ ہوگا؟۔ موسیٰ ندی پروجیکٹ سے کونسی صنعتی ضروریات پورا ہوں گی؟۔ کیا نئے ذخائر آب تعمیر کئے جائیں گے؟ کے ٹی آر نے پالمورو، رنگاریڈی پروجیکٹ جس کے کام آخری مرحلہ میں ہیں، پر موسیٰ ریور پروجیکٹ کو ترجیح دینے پر چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے سوال کیا اور موسیٰ ندی کو لندن کی دریائے تھیمز کی طرح بنانے کی پس پردہ کیا تھیم ہے۔؟ گیم پلان کیا ہے؟

کے ٹی آر نے الزام عائد کیا کہ موسیٰ ریور پروجیکٹ کے تخمینہ مصارف میں تین گناہ اضافہ مالی بدانتظامی کا ثبوت ہیں۔ موسیٰ ریور پروجیکٹ کے کاموں کو بروقت مکمل کرناچاہئے۔ ان کاموں میں کرپشن اور بے قاعدگیوں کی کوئی گنجائش نہیں رہنی چاہئے۔ مالی بے قاعدگیوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کے ٹی آر نے کہا کہ تلنگانہ سماج، بیدار ہے اور وہ موسیٰ ریور فرنٹ کے شروع کردہ کاموں میں پیش رفت پر نظر رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فنڈس میں خرد برد کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد: آٹو ڈرائیور نے بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کے بعد کی خودکشی

Read Next

تلنگانہ: گانجہ کی اسمگلنگ، محبوب آباد میں چار رکنی گروہ گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular