
حیدرآباد سٹی پولیس نے ایک لیڈی ڈاکٹر کا گمشدہ آئی فون اندرون دو گھنٹے ڈھونڈ کر اس کے حوالے کیا ۔ کمشنر آفیس سے جاری کردہ بیان کے مطابق گاندھی نگر علاقہ کی رہنے والی ڈاکٹر شویتا آٹو کے بذریعہ جارہی تھیں،کہ حمایت نگر علاقہ میں ان کا آئی فون گم ہوگیا۔
لیڈی ڈاکٹر نے نارائن گوڑہ پولیس سے فون گم ہونے کی شکایت کی۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعہ اندرون دو گھنٹے لیڈی ڈاکٹر کا فون ڈھونڈ کر ان کے حوالے کیا جس پر انھوں نے پولیس سے اظہار تشکر کیا۔