حیدرآباد:بی جے پی لیڈر کے قتل کا بے دردی سے قتل

شہرحیدرآباد کے جوبلی ہلز پولیس اسٹیشن کے حدود کے یوسف گوڑہ علاقہ میں ناگر کرنول ضلع کے بی جے پی لیڈر ایس راموکا قتل کر دیا گیا۔

کل شب تقریبا گیارہ بجے 10 نامعلوم افرادیوسف گوڑہ کے ایل این نگر میں واقع عمارت کی پانچویں منزل پر پہنچے جہاں انہوں نے رامو پر ہلاکت خیرہتھیاروں سے حملہ کرتے ہوئے اس کا قتل کردیا۔بعد ازاں حملہ آور وہاں سے فرارہوگئے۔

رامو، رئیل اسٹیٹ کا تاجر بتایاگیا ہے۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا کہ ناجائز تعلقات قتل کی اہم وجہ ہے تاہم پولیس مختلف زاویوں سے اس معاملہ کی جانچ کررہی ہے۔ ڈی سی پی کرشنا چیتینہ جوبلی ہلز کے اے سی پی نے مقام واردات پہنچ کر معائنہ کیا۔

پولیس نے شواہد جمع کئے۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال بھیج دیاا ور اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔مقتول، لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کے ٹکٹ کے دعویدار تھے۔ پولیس نے ایک خاتون کو حراست میں لیاہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

حیدرآباد میں این آئی اے کے چھاپے،ویریشم کے ایڈیٹر کے مکان کی لاشی

Read Next

دھرانی پورٹل پر وزیراعلی تلنگانہ کو جلد عبوری رپورٹ پیش کی جائےگی:کودنڈا ریڈی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular