
حیدرآباد ۔ ونگس انڈیا 2024 کو زبردست عوامی رد عمل حاصل ہورہا ہے۔ حیدرآباد کے بیگم پیٹ ایرپورٹ میں منعقدہ اس نمائش میں کل سے شائقین کو داخلے کی اجازت دی گئی ہے جس کے بعد یہاں عوام کی کثیر تعداد دیکھی جارہی ہے۔ آج صبح سے ہی بچے، بڑے بیگم پیٹ ایر پورٹ پہنچنے لگے۔
عوام نے رن وے پر موجود مختلف اقسام کے ہوائی جہاز ڈرون اور ہیلی کاپٹرس دیکھنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طیاروں کے قریب سے تصویر کشی بھی کی۔ نمائش میں بوئنگ 777 ایکس خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔