
حیدرآباد ۔ خانگی ہاسپٹل کی خاتون سیکوریٹی گارڈ کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں ایک سیکوریٹی سپروائزر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ بنجارہ ہلز پولیس کے مطابق بنجارہ ہلز روڈ نمبر 14، نندی نگر کی رہنے والی 29 سالہ خاتون ایک پرائیویٹ سیکورٹی ایجنسی کی جانب سے ہاسپٹل میں سیکورٹی گارڈ کے طور پرخدمات انجام دیا کرتی ہے۔
اسی کمپنی سے تعلق رکھنے والا سیکوریٹی سپروائزر تروپتی گزشتہ کچھ عرصہ سے اسے جنسی طور پر ہراساں کر رہا تھا۔ مسلسل ہراسانی سے تنگ آکرخاتون نے کل پولیس اسٹیشن میں اس کے خلاف شکایت درج کروائی۔ پولیس نے اس معاملہ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے چھان بین شروع کرہے۔