
حیدرآباد – سوتیلی بیٹی کے ساتھ جنسی ہراسانی کے الزام میں بورا بنڈہ پولیس ایک شخص کے خلاف پوکسو ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 14 سالہ لڑکی اپنی ماں اور سوتیلے باپ کے ساتھ مقیم بتائی گئی ہے۔
سوتیلا باپ لڑکی کو پریشان کر رہا تھا۔ اس کی ہراسانی سے تنگ آ کر کل لڑکی نے اپنی ساتھیوں کے ساتھ مل کر پولیس سے شکایت کی۔ پولیس نے اس معاملہ میں سوتیلے باپ کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تحقیقات ہے۔