تیسری قانون ساز تلنگانہ اسمبلی کیلئےگزٹ نو ٹیفکیشن جاری

تلنگانہ میں تیسری قانون ساز اسمبلی کی تشکیل کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیاگیا ہے۔ چیف الیکشن آفیسر وکاس راج اور الیکشن کمیشن کے پرنسپل سکریٹری نے یہ گزٹ گورنر تملائی سائی کو سونپاہے۔ اس کے علاوہ الیکشن سے متعلق رپورٹ بھی دی گئی۔

تلنگانہ سی ای او وکاس راج نے جیتنے والے ارکان اسمبلی کی فہرست گورنر کو سونپی۔ دوسری جانب گورنر تملائی سائی نے موجودہ مقننہ کو تحلیل کرنے کا سرکلر جاری کیا۔ اسمبلی سکریٹری نرسمہاچاری نے موجودہ قانون ساز اسمبلی کو تحلیل کرتے ہوئے اسمبلی کی تحلیل کی کاپیاں گورنر کے حوالے کیں۔

تلنگانہ میں نئی حکومت تشکیل دینے کی تیاریاں تیزی سے جاری ہیں۔۔ ۔ حکام نے نئے وزراء کے لئے گاڑیاں تیار کر لی ہیں۔ اس سلسلے میں دلکشا گیسٹ ہاؤس کو گاڑیاں لائی گئیں۔ نئی حکومت کی مناسبت سے سیکرٹریٹ میں انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ اور جی اے ڈی کی جانب سے چیمبر تیار کئے جارہے ہیں۔ سرکاری مشیروں کے دفاتر کو عملے نے خالی کر دیا ہے۔ گراؤنڈ فلور پر میڈیا کے لئے الگ کمرہ مختص کیا گیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

چنئی میں موسلادھار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم

Read Next

منی پور میں پھر تشدد ، 2 گروپوں میں فائرنگ سے 13 افراد ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular