
حیدرآباد ۔ حیدرآباد میں پولیس نے 70 گانجہ کے چاکلیٹ ضبط کر لیے۔ بہار سے تعلق رکھنے والی ٹولی گانجہ کے چاکلیٹس منتقل کرکے فروخت رہی تھی۔ ذرائع کی اطلاع پر پولیس نے بہار سے تعلق رکھنے والے دیپک نامی نوجوان کو گرفتار کر لیا۔ اور ملزم کے اس کے پاس سے 70 گانجہ کے چاکلیٹ ضبط کر لئے گئے۔
دیپک گانجہ کے چاکلیٹس شہر کے علاقے ناگول میں فروخت کرنے کی کوشش کر رہا تھا کہ ایل بی نگر اسپیشل آپریشن ٹیم نے یہ کاروائی انجام دی۔ یاد رہے کہ پہلے گانجہ کے سگریٹس فروخت کیے جاتے تھے پولیس کی جانب سے سگریٹس کا پتہ چلانے پر گانجہ فروخت کرنے والوں نے اپنا طریقہ کار بدل دیا ہے۔