
سابق ڈی جی پی مہیندر ریڈی کو تلنگانہ پبلک سروس کمیشن (ٹی ایس پی ایس سی) کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ گورنر تملائی ساوندرا راجن نے مہیندر ریڈی کی تقرری کو منظوری دی۔
کچھ دن پہلے تک آئی اے ایس افسر جناردھن ریڈی ٹی ایس پی ایس سی کے چیئرمین کے عہدے پر برقرار تھے۔ ان کے دور میں ٹی ایس پی ایس سی کے سوالیہ پرچے لیک ہوئے اور کئی امتحانات ملتوی کر دیے گئے۔
کانگریس اقتدار میں نئے کمیشن کی تشکیل کا قدم اٹھایا۔ پیشرو دور حکومت کے چیئرمین سمیت تمام اراکین مستعفی ہو گئے۔ نئے چیئرمین کے ساتھ اراکین ریٹائرڈ آئی اے ایس انیتا راجندر، پلوائی رجنی کماری، عامر اللہ خان، یادایا اور وائی رام موہن راؤ کو مقرر کیا گیا ہے۔
3 دسمبر 1962 کو پیدا ہوئے مہیندر ریڈی 1986 بیچ کے آئی پی ایس افسر ہیں۔ مہیندر ریڈی نے 36 سال تک بطور آئی پی ایس خدمات انجام دیں۔ مہیندر ریڈی 31 دسمبر 2022 کو ریٹائر ہوئے۔مہیندر ریڈی نے ٹیکنالوجی کے ساتھ محکمہ پولیس میں انقلابی تبدیلیاں لائیں ۔