
حیدرآباد میں ایک فوڈ ڈیلیوری بوائے کو گرفتار کر لیا گیا جو گانجہ فروخت کر رہا تھا۔ پولیس کے بموجب 28 سالہ نوین جو کہ کونڈاپور انجیا نگر کے ایک پرائیویٹ ہاسٹل میں رہتا ہے زومیٹو ڈیلیوری بوائے کے طور پر کام کیا کرتا تھا۔
آسان طریقہ سے رقم حاصل کرنے کے مقصد سے وہ بھدرا چلم سے تعلق رکھنے والے ایک شخص سے گانجہ خرید کر شہر میں فروخت کر رہا تھا، اس بات کی اطلاع ملنے پر رائے درگم پولیس نے نوین کو گرفتار کر لیا اس کے پاس سے 800 گرام گانجہ ضبط کر لیا گیا جس کی مالیت 56 ہزار روپے بتائی گئی ہے۔