
حیدرآباد ۔ پولیس کی جانب سے ضبط کرکے رکھی گئی 44گاڑیوں کو آگ لگ گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق لنگم پلی علاقہ میں پولیس کوارٹرس کے پاس رامچندراپورم اور چندانگر پولیس اسٹیشنوں کی جانب سے بعض مقدمات میں ضبط کی گئی گاڑیوں کو رکھا گیا تھا۔
کل شام کسی نے جلتا ہوا سگریٹ گاڑیوں کے پاس پھینک دیا جس کے نتیجہ میں آگ بھڑک اٹھی۔ اس حادثہ میں 36 بائیکس اور 8کاریں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ فائرانجنوں کو طلب کرکے آگ پر قابو پالیا گیا۔