
تلنگانہ تحریک کے وقت وزیر اعلی کے سی آر نے 29 نومبر کو بھوک ہڑتال کی تھی اسی کی یاد میں تلنگانہ بھون میں دکشا دیوس منانے کا بی آر ایس پارٹی نےاعلان کیا تھا۔
بی آر ایس بھون میں پروگرام منانے کی تیاریاں جاری تھی اس وقت الیکشن کمیشن کی ٹیم تلنگانہ بھون پہنچی۔ ضابطہ کے نفاذ کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی ٹیم نے تلنگانہ بھون میں دکشا دیوس پروگرام کو روک دیا۔
بی آر ایس کی قانونی ٹیم الکیشن سے بات چیت کی ۔اس کے بعد الیکشن کمیشن نے اس پروگرام کو صرف بی آر یس بھون تک محدود رکھتے ہوے جاری رکھنے کی مشروط اجازت دےدی۔
بی آر یس پارٹی کے کارگذار صدر کے تارک راما راؤ بھون پہنچ کر خون کے عطیہ کمیپ کا افتتاح کیا اور خود بھی خون کا عطیہ دیا۔ اور کے سی آر کی تحریک کے دروان کی گئی جدوجہد کو یاد کیا۔