بیٹے نے والد اور چاچا کا کیاسرے عام آہنی سلاخ سے حملہ کرکے قتل

تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی بابل ریڈی نگراور حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ میں ایک نوجوان نے اپنے والد اور چاچا کو آہنی سلاخ سےکئی وار کرکے بے دردی سے قتل کر دیا۔ اسے روکنے کی کوشش کرنے والے رشتہ داروں پر حملہ کیا۔ دوہرے قتل سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ میلار دیو پلی پولیس اسٹیشن حدود میں یہ واردات پیش آئی۔

تفصیلات کے مطابق بابل ریڈی نگر کے رہنے والے لکشمی نارائن شراب کے عادی ہیں۔ شراب پینے کے بعد بیوی اور بچوں کے ساتھ اکثر لڑائی کرتا تھے۔ انھوں نے چند روز قبل مکان بھی فروخت کردیا تھا۔ ہفتہ کی شام لکشمی نارائن مکان کی رقم 20 لاکھ دینے کے لیے اپنی بیوی سے جھگڑ کرنے لگے۔ جب اس کی بیوی نے رقم دینے سے انکار کیا تو لکشمی نارائن نے بیوی پر حملہ کردیا۔

اپنی ماں کو بچانے لئے آنے والے بیٹے راکیش پر بھی لکشمی نارائنا نے حملہ کیا۔ راکیش نے اپنے والد لکشمی نارائن کو یہ کہہ کر گھر سے باہر نکال دیا کہ وہ پیسوں کے لیے ماں کو مارے گا۔ اس کے بعد اس نے لوہے کی سلاخ سے لکشمی نارئن پر حملہ کیا۔ راکیش نے شدید زخمی لکشمی نارائن کی مدد کے لیے آئے رشتہ دار پر بھی حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔

جس کے نتیجے میں لکشمی نارائن موقع پر ہی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھا، جب کہ اس کے رشتہ دار کی اسپتال میں علاج کے دوران موت ہوگئی۔لکشمی نارائن کی بیٹی نے بتایا کہ اس کا باپ ہر وقت شراب نوشی کرتا تھا۔ پولیس نے جوڑے کے قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ ملزم راکیش کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

بھارت راشٹریہ سمیتی کے کارگزار صدرکے ٹی آر نے کیا آٹو میں سفر

Read Next

حیدرآباد میں سڑک حادثہ نوجوان ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular