طوفان کا اثر۔ تلنگانہ کے کئی اضلاع میں موسلا دھاربارش کا امکان

محکمہ موسمیات نے طوفان کے پیش نظر ریاست کے مختلف مقامات پر بارش کی پیش قیاسی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منچریال، پداپلی، جئے شنکر بھوپال پلی،ملوگو، بھدرادری کوتہ گوڑم اضلاع میں بعض مقامات پر زبردست بارش ہوسکتی ہے۔
اسی طرح متحدہ اضلاع عادل آباد، نظام آباد، کریم نگر، ورنگل اور نلگنڈہ میں بھی موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ طوفان کے اثر سے موسم میں تبدیلی کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔

اعظم ترین درجہ حرارت میں دو ڈگری کی کمی آئی ہے۔ درجہ حرارت میں کمی کی وجہ سے سردی کی لہر میں اضافہ کی بھی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ شہر حیدرآباد میں ہلکی بارش ہورہی ہے اورموسم ابرآلود ہے جس کی وجہہ سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

مشہور تلگو فلم “پشپا” کا معاون اداکار گرفتار

Read Next

حیدرآباد میں ٹریفک پولیس کے بیریکیڈس کی چوری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular