
حیدرآباد: تلنگانہ کانگریس کی وجئے بھیری بس یاترا، جو 30 اکٹوبر کو ہونے والی تھی، وہ ملتوی کردی گئی ہے۔
کانگریس قاید چاملا کرن ریڈی نے بتایا کہ 30 تاریخ کو بھونگیر پارلیمنٹ کے تحت جنگاما، الیرو اور بھونگیر حلقوں میں بس یاترا منعقد ہونے والی تھی۔ اسے ناگزیر وجوہات کی بناء پر ملتوی کر دیا گیا ہے۔اس کا دوبارہ انعقاد کب ہوگا اس کی اطلاع دی جائے گی۔