
تلنگانہ کانگریس پارٹی میں ٹکٹوں کو لیکر ابھی پارٹی قائدین میں ناراضگی دیکھی جارہی ہے۔ جمعرات کو گاندھی بھون میں ابراہیم پٹنم کے ڈی رام ریڈی کے حامیوں نے زبردست ہنگامہ آرائی کی۔
کانگریس کارکنوں نے گاندھی بھون میں گھس کر توڑ پھوڑ کی۔ صدر پی سی سی ریونت ریڈی کے فلیکسی کو آگ لگادی اور نعرہ بازی کی۔ ان کا مطالبہ ہے کہ مال ریڈی رنگاریڈی کی جگہ پر ڈی رام ریڈی کو ٹکٹ دیا جائے۔