
بی آر ایس پارٹی کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے کہا کہ کے سی آر سے سیاسیمقابلہ کرنےکے لئے ایک اور کے سی آر کو پیدا ہونا ہوگا ۔ بی آر یس کو شکست دینا کے بس کی بات نہیں ۔بودھن میں منعقد مہایواگرجنا میں خطاب کرتے ہوئے کویتا نے کہا کہ ،کے سی آر ،کا تیسری بار بھی وزیر اعلی بنا طے ہے۔
تلنگانہ میں تحریک تلنگانہ کا نعرہ فنڈز پانی اور ملازمتیں پر عمل کیا گیا ہے۔یہ کارنامہ کے سی آر نےانجام دیا ہے۔ ملازمتوں کے بارے میں کانگریس پارٹی کو بولنے کا حق نہیں ہے۔ 2004سے2014 تک کانگریس نےصرف 24 ہزار ملازمتیں فراہم کی۔ ان میں تلنگانہ کو صرف 10 ہزار ملازمتیں دی گئیں۔۔ وہ بھی تلنگانہ کیلے جدوجہد کرنےکی وجہہ سے ملی ہے۔ کانگریس کے اقتدا کے آخری دوسال میں دی گئی ہے۔ کانگریس میں آپسی جھگڑوں سے ہی۔ فرصت نہیں ہے۔ وہ عوام کے بارے میں کیا سوچے گے۔کویتا نے کہا کہ ریونت ریڈی اڈے کے کولی کی طرح بات کررہے ہیں ۔ ریتوں بندھو کو بھیک تصور کررہے ہیں ۔ انھوں نے الزام لگایا کہ کانگریس قایدین بے لگام ہوچکے ہیں۔