
تلنگانہ کے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی نے ٹیکسی ڈرائیوروں، فوڈ ڈیلیوری بوائز اور آٹو ڈرائیورس کے لیے 5 لاکھ روپے کی حادثاتی پالیسی لانے اور راجیو آروگیاشری کے ذریعے 10 لاکھ روپے تک کی مفت طبی دیکھ بھال فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ 4 ماہ قبل اس واقعے میں جہاں سوئگی کا ڈیلیوری بوائے کتے کا پیچھا کر نے کی وجہ سے عمارت کے اوپر سے گر کر جاں بحق ہوا تھا، متوفی کے اہل خانہ سے تفصیلات حاصل کیں۔ وزیر اعلیٰ نے عہدیداروں کو 2 لاکھ فراہم کرنے کی ہدایات دی۔ اسی طرح، انہوں نے اولا کی طرزپر کیب ڈرائیوروں کے لیے ٹی ہب کے ذریعے ایک ایپ دستیاب کرانے کا وعدہ کیا۔
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے نامپلی ایگزیبیشن گراؤنڈس میں کیب ڈرائیورس، فوڈ ڈیلیوری بوائز اور آٹو ڈرائیورس کے مسائل جاننے کے لیے منعقدہ میٹنگ میں شرکت کی۔ وزیراعلیٰ نے شرکا کے اٹھائے گئے مسائل پر غور کرنے کا وعدہ کیا۔
وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کہا کہ حکومت سماجی تحفظ فراہم کرنے میں ذمہ داری سے کام کرے گی۔ راہول گاندھی نے غیر منظم کارکنوں کے روزگار اور سماجی تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں پالیسی تیارکرنےکا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس کے لیے انہوں نے راجستھان میں بنائے گئے قانون کا مطالعہ کرنے اور آنے والی بجٹ اجلاس میں ایک موثر قانون لانے کا وعدہ کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہاکہ اداروں اور تنظیموں کو صرف نفع دیکھنے کے بجائے کارکنوں اور ملازمین کی فلاح و بہبود پر توجہ دینی چاہیے۔ ہم کسی بھی بڑی تنظیم کے خلاف کارروائی کرنے سے نہیں ہچکچائیں گے جو دینے اور لینے کی پالیسی پر عمل نہیں کرے گی۔ 4 ماہ قبل سوئگی بوائے کتے کے تعاقب میں عمارت سے گر کر ہلاک ہو گئے نوجوان کے اہل خانہ کو 2 لاکھ فراہم کرنے کی ہدایات دی۔
ریونت ریڈی نے کہا۔ ٹیکسی ڈرائیوروں، فوڈ ڈیلیوری بوائز اور آٹو ڈرائیورس کو مشورہ دیا کہ وہ اس مہینے کی 28 تاریخ سے 6 جنوری تک پبلک گورننس گرام سبھا میں درخواستیں دیں ۔ انہوں نے کہا کہ درخواستیں کسی بھی شکل میں دی جا سکتی ہیں، ڈیجیٹل یا راست طور پر۔ گرام سبھا ہر چار مہینے میں ایک بار ہوتی ہے۔ سی ایم ریونت ریڈی نے یقین دلایا ہے کہ موصول ہونے والی تمام درخواستوں کو حل کیا جائے گا۔
اس پروگرام میں وزیر صنعت ڈی سریدھر بابو، اے آئی سی سی سکریٹریز روہت چودھری، منصور علی خان، مدھویا شکی، ٹی پی سی سی کے ورکنگ صدر مہیش کمار گوڑ اور دیگر لیڈران نے شرکت کی۔