
تلنگانہ حکومت نےانتخابات کے موقع پر کئے گئے چھ گیارنٹی میں سے دو گیارنٹی مہالکشمی اور گروہا جیوتی کو لانچ کیا۔ تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اے ریونت ریڈی نے سکریٹریٹ میں سفید راشن کارڈ رکھنے والی خواتین کو پانچ سو روپئے میں پکوان گیس سلنڈر، اور 200 یونٹ مفت بجلی کی اسکیم کاآغاز کیا۔ محبوب نگر میں ایم ایل سی الیکشن کا ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کی وجہ سے چیوڑلہ سے اسکیم کا آغاز نہیں کیا گیا۔
ریونت ریڈی نے کہاکہ انکی حکومت کسی بھی طرح چھ گیارنٹی پر عمل کرے گی ۔ انھوں نے کہاکہ سابق میں کانگریس زیر قیادت یو پی اے حکومت نے 1500 روپئے میں گیس کنکشن دیا گیا۔ لیکن بی جے پی نے 400 روپئے والےگیس سلنڈر کو 12سو روپئے کردیا۔ بی جے پی، نے سلنڈر کی قیمت کو 400 روپئے سے بڑھاکر 1200 کر دیا۔ اور غریبوں پر مہنگائی کو بوجھ ڈالا۔ کانگریس حکومت 500 روپئے میں غریبوں کو گیس سلنڈر دے رہی ہے۔
اس موقع پر نائب وزیراعلیٰ، وزرا، چیف سکریٹری، تلنگانہ اسمبلی کے اسپیکر گڈم پرساد اور دیگر موجود تھے۔
500 روپئے میں گیس سلنڈر اور 200 یونٹ مفت بجلی اسکیم کو لانچ کرنے کیلئے کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی تلنگانہ کا دورہ کرنے والی تھیں۔ پرینکا گاندھی کا دورہ منسوخ ہونے پر ریاستی وزیراعلیٰ نے ان اسکیموں کا آغاز کیا۔