
وزیر پونم پربھاکر نے نامپلی ریلوے اسٹیشن پر چارمینار ایکسپریس کے پٹری سے اترنے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔وزیر پونم پربھاکر نے کہا کہ ایک بڑا حادثہ ٹل گیا ۔
حیدرآباد ضلع کے انچارج وزیر کی حیثیت سے وزیر پونم پربھاکر نے حکام سے واقعہ کی وجوہات کے بارے میں دریافت کیا۔
پونم پربھاکر نے فوری طور پر ضلع کو چوکس رہنے اور راحتی اقدامات کرنے کا حکم دیا۔ پونم پربھاکر نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ زخمی مسافروں کو مناسب طبی دیکھ بھال فراہم کریں۔