
حیدرآباد میں ایک خاتون کے گلے سے سونے کا زیور چھین لیا گیا۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس اسٹیشن کے حدود میں کل پیش آیا۔
بدویل سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کل شام آٹو سے اتر کر پیدل گھر جا رہی تھی۔ اس دوران دو نامعلوم افراد نے خاتون کا تعاقب کیا اور اس کے گلے سے تین تولہ زیور چھین لیا، مزاحمت کی کوشش میں خاتون نیچے گر پڑی اور رہزن زیور لے کر فرار ہو گئے۔
خاتون نے شور مچایا جب تک لوگ پہنچتے رہزن فرار ہو چکے تھے۔ خاتون کی شکایت پر راجندر نگر پولیس نے کیس درج کر لیا ہے۔