
حیدرآباد ۔ حکمران جماعت کی جانب سے کی جارہی تنقیدوں کے درمیان بی آرایس پارٹی نے ریاست کے جملہ اثاثہ جات سے متعلق تفصیلی دستاویز جاری کیا ہے۔ پارٹی نے دس سال کے دوران بنائے گئے تلنگانہ کے اثاثوں کے نام سے 51 صفحات پر مشتمل دستاویز تیار کیا ہے۔
پارٹی نے کے سی آر کے دور حکومت میں بنائے گئے اثاثہ جات کو اس فہرست میں شامل کیا ہے۔ مختلف محکموں میں کروائے گئے ترقیاتی کاموں کی تفصیلات کو اس فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
پارٹی نے بتایا کہ 617 کروڑ کی لاگت سے نئے سکریٹریٹ کی تعمیر کروائی گئی۔ بی آر ایس دور اقتدار میں 1649 کروڑ کی لاگت سے 33 اضلاع میں انٹگریٹیڈ کلکٹریٹس کی عمارتوں کی تعمیر کروائی گئی۔
8 ہزار 578 کلو میٹر تک نئی سڑکوں کا جال بچھایا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کالیشورم پراجکٹ کی تعمیر کے ساتھ ساتھ پالمور رنگاریڈی لفٹ اریگیشن اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے۔