بی آرایس ایل پی کا ہفتہ کی صبح 9 بجے تلنگانہ بھون میں اجلاس

تلنگانہ اسمبلی الیکشن کے بعد پہلی بار ،بی آر ایس پارٹی کے نئے منتخب اراکین اسمبلی کا اجلاس پارٹی دفتر تلنگانہ بھون مین ہوگا۔ ہفتہ کی صبح 9 بجے بی آر ایس ایل پی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کی صدرات پارٹی کے کارگزار صدر کے تارک راما راؤ کریں گے۔ اسمبلی انتخاب میں بی آر ایس نے 39 ایم ایل اے جیت کر ریاست کی دوسری بڑی پارٹی کا موقف حاصل کیا ہے۔

بتایا جا رہا ہےکہ اجلاس میں اسمبلی اجلاس کےلئے الیکشن پلان تیار کیا جائےگا اور اپوزیشن لیڈر ، اور دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا جائےگا۔ پارٹی صدر، کے سی آر کے ہاسپٹل میں ہونے سے اجلاس کی صدارت کے ٹی آر کریں گے۔ پارٹی دفتر سے سارے ایم ایل ایز بس کے ذریعہ اسمبلی روانہ ہوں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

کے سی آر کو آپریشن تھیٹر میں لے جایا گیا

Read Next

7 خواتین کا قتل۔ سیریل کلر گرفتار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular