7 خواتین کا قتل۔ سیریل کلر گرفتار

ضلع وقارآباد کی تانڈور پولیس نے ایک سیریل کلر کو گرفتار کر لیا جو سات خواتین کے قتل کی وارداتوں میں ملوث بتایا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق 29 نومبر کو تانڈور سے تعلق رکھنے والی سرور بی نامی خاتون کام کی تلاش میں گھر سے نکلی تھی اور واپس نہیں لوٹی۔ اس سلسلے میں تانڈور پولیس اسٹیشن میں گمشدگی کی شکایت درج کروائی گئی تھی۔

پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لیا تو آخری مرتبہ خاتون ایک شخص کے ساتھ نظر آئی۔ اس شخص کی شناخت کشٹیا کے طور پر کر لی گئی اس کا تعلق دھارور منڈل کے عالم پور سے بتایا گیا ہے۔ پولیس نے جب اسے حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی تو معلوم ہوا کہ اس نے سرور بی کو کام دلانے کے بہانے لے جا کر ان کا ساڑی کی مدد سے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا اور خاتون کے پاس موجود ایک ہزار روپے اور زیور لے کر فرار ہو گیا۔

تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ کشٹیا نے اسی طرح اور بھی چھ خواتین کا معمولی رقم کے لیے قتل کیا اور وہ تمام مزدور پیشہ بتائی گئی ہیں۔

Vinkmag ad

Read Previous

بی آرایس ایل پی کا ہفتہ کی صبح 9 بجے تلنگانہ بھون میں اجلاس

Read Next

تحریک سے لے کر ترقی یافتہ تلنگانہ تک کا سفر ۔ کے سی آر کے مرن برت کے 14 سال مکمل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular