لوک سبھا انتخابات کیلئے تلنگانہ میں بی آر ایس اور بی ایس پی کا اتحاد

آنے والے لوک سبھا انتخابات کو لیکر تلنگانہ میں نئی سیاسی صف بندی ہورہی ہے۔بی آر ایس اور بی ایس پی نے ریاست میں انتخابی اتحاد کا اعلان کیا ہے۔ بی آر ایس سربراہ کے چندر شیکھر راؤ سےتلنگانہ بی ایس پی صدر آر ایس پروین کمار نے ملاقات کی۔ دونوں پارٹیوں میں لوک سبھا الیکشن میں مل کر مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بی‌آر یس پارٹی کے سربراہ کے چندرشیکھرراؤ نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات میں بی آر ایس اور بی ایس پی کے ساتھ مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہمارا نظریہ میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ دلت بندھو سمیت بہت سے پروگراموں کو نافذ کیا۔ بی ایس پی قیادت کی اجازت بھی لی گئی۔ نشستوں اور طریقہ کار کا اعلان کریں گے۔ کے سی آر نے‌ کہا کہ وہ کل مایاوتی سے بات کرینگے۔

بی ایس پی کے ریاستی صدر آر ایس پروین کمار نے‌ کہا کہ کے سی آر سے مل کر خوشی ہوئی۔ ملک میں سیکولرازم خطرے میں ہے۔ بی جے پی غلط کام کر رہی ہے۔کے سی آر ایک ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے مسلسل سیکولرازم کا دفاع کیا ہے۔ کانگریس بھی بی جے پی جیسا سلوک کر رہی ہے۔
ہم نے مل کر کام کرنے کا فیصلہ کیا۔
ا
سیٹوں کی ایڈجسٹمنٹ کا معاملہ ہم اعلی کمان کو رپورٹ کریں گے۔ اس دوستی سے تلنگانہ عوام کی زندگیوں میں بہتری آئے گی۔ ابھی تین ماہ بھی نہیں ہوئے ہیں اور بے روزگاروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔کے سی آر مایاوتی سے بھی بات کریں گے۔ اس کے بعد ہم سیٹوں پر فیصلہ کریں گے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ جنوبی ہند کا گیٹ وے،سنگاریڈی میں ترقیاتی کاموں کا مودی نے رکھا سنگ بنیاد

Read Next

سرینواس گوڑ کی سیکورٹی پٹیشن پر ہائی کورٹ میں سماعت

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular