تلنگانہ سے 10 لوک سبھا سیٹں حاصل کرنا بی جےپی کا نشانہ،پارٹی کے توسیع اجلاس سے امیت شاہ کا خطاب

مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے کہا کہ تلنگانہ میں 35 فیصد ووٹ حاصل کرتے دس سے ذیادہ نشتوں پر کامیابی حاصل کرنا ہے۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کا توسیع اجلاس ابراہیم پٹنم کونگر کنال رنگا ریڈی میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر امیت شاہ نے کہا کہ پارٹی قایدین کے درمیان اختلاف کو ختم کریں ورنہ اُن پر پارٹی کی جانب سے سخت کارروائی کی جائے گی۔ اپنے اختلافات کو بازو رکھ کر پارٹی کو کامیاب بنانے کے لئے کام کریں۔

امیت شاہ نے کہا کہ ہر پارلیمنٹ حلقہ اہمیت کا حامل ہے۔ امیت شاہ نے‌ کہا کہ لوک سبھا الیکشن کیلئے جنوری کے مہنے میں امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس پارٹی کی حقیقی کامیابی نہیں ہے۔ بی آر ایس حکومت کی مخالف ووٹ کی وجہ سے کانگریس کو کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

امیت شاہ نے کہا کہ نو سالوں میں تلنگانہ کو نو لاکھ کروڑ کے فنڈز دیے ہیں۔ تلنگانہ میں کانگریس کے لیے کوئی لہر نہیں ہے۔ کانگریس ایک ڈوبتا ہوا جہاز ہے۔ بی آر ایس ایک ڈوبا ہوا جہاز ہے۔ بی جے پی مرکز میں دوبارہ اقتدار میں آئے گی۔ ہر کارکن اس احساس کے ساتھ کام کرے کہ پارٹی میری ہے اور ملک ہمارا ہے۔ تمام کارکن مل کر محنت کریں۔

پارلیمانی انتخابات کا تعلق ملک کی ترقی اور مستقبل سے ہے۔ یہ الیکشن کسی ایک شخص کے لیے نہیں ہے۔ یہ ملک کے مستقبل کے بارے میں ہے۔ تلنگانہ سے نریندر مودی کو پارلیمنٹ کے انتخابات میں 10 سے زیادہ سیٹیں جیت کر تحفہ دینا ہے۔ تلنگانہ کو خاندانی راج سے آزاد کرانا ہے۔ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ملک میں بھی خاندانی راج نہ آئے۔ ملک نے کانگریس کی 4 نسلوں کا راج دیکھا ہے جیسے نہرو، اندرا گاندھی، راجیو گاندھی، راہول گاندھی نے ‌کیا۔ کے سی آر کی حکومت میں 2 نسلیں دیکھی ہیں۔ اب بی جے پی کارکنوں کی نسل آنے والی ہے۔

بی جےپی لیڈر نے کہا کہ وہ جتنی بار ہو سکے ریاست تلنگانہ آئیں گے۔ بی جے پی کو مضبوط کرنے کے لیے مزید محنت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق امیت شاہ پارٹی اہم قایدین پر برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ آپسی اختلافات کی وجہ سے پارٹی کو کمزور کررہے ہیں ۔ جو مناسب نہیں۔ اسی دوران ارکان اسمبلی کے ساتھ ہونے ‌والا اجلاس کو ملتوی کردیا گیا ۔ پارٹی کے ایل پی لیڈر کا انتخاب کا فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Vinkmag ad

Read Previous

پرجا پالانا پروگرام پہلے دن 7لاکھ46 ہزار414درخواستیں۔ چیف سکریٹری

Read Next

حیدرآباد میں انٹر میڈیٹ طالبہ کی خودکشی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular