خاتون مسافر کی جانب سے بس کنڈکڑ پر حملے کا ایک اور واقعہ

آرٹی سی بسوں میں کنڈکٹرس پر حملوں کے واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ دو ہفتہ قبل ایل بی نگر میں ایک لڑکی کی جانب سے کنڈکٹرس کے ساتھ گالی گلوج اور حملہ کا واقعہ تازہ ہی تھا کہ اسی طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا۔

شیورم پلی ویکر سیکشن کالونی سے تعلق رکھنے والی پرسنہ آر ٹی سی بس میں شیورام پلی کے پاس سوار ہوئی، وہ حیدر گوڑہ سیندھی کمپاؤنڈ کے پاس اترنا چاہتی تھی تاہم بس آگے بڑھی اور وہ عطا پور کے پاس اتری۔ وہ دوبارہ واپسی کے لیے مہدی پٹنم سے اوپل کی سمت جانے والی 300 نمبر کی بس میں سوار ہوئی کچھ دور جانے کے بعد اس نے بس سے اترنے کی کوشش کی جس پر کنڈکٹر نرسمہا نے خاتون سے پوچھا کہ وہ کہاں اترنا چاہتی ہے؟

اتنا سنتے ہی خاتون مسافر برہم ہو گئی اور اس نے کنڈکٹر پر چپل سے حملہ کر دیا۔ خاتون‌ مسافر کی اس حرکت پر ڈرائیور سیدھے بس راجندر نگر پولیس اسٹیشن لے کر پہنچ‌ گیا اور خاتون کے خلاف پولیس سے شکایت کی گئی۔ بس جیسے ہی پولیس اسٹیشن کے پاس رکی خاتون مسافر وہاں سے فرار ہو گئی۔ پولیس نے خاتون کے خلاف کیس درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

Vinkmag ad

Read Previous

دبئی میں نظام آباد کے عبدالرحیم کا انتقال

Read Next

آپریشن تھیٹر میں پری ویڈنگ ویڈیو شوٹ، ڈاکٹر معطل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular