
علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے بعد دونوں تلگو ریاستوں میں کئی مسائل زیر التواء ہیں۔ اے پی تنظیم جدید ایکٹ پر مکمل عمل نہیں ہوا ہے۔ ان مسائل کو حل کرنے کیلئے 6 جولائی کو دونوں تلگو ریاستوں کے وزراء اعلیٰ کی ملاقات طے ہے۔ تلگو عوام کی نگاہیں اس ملاقات پر ہیں۔
آندھراپردیش کے وزیراعلیٰ، این چندرا بابو نائیڈو اس سلسلے میں پہل کرتے ہوئے تلنگانہ کے ہم منصب ریونت ریڈی کو ملاقات کی دعوت دی۔ چندرا بابو نائیڈو کی پیش کش کا ریونت ریڈی نے مثبت جواب دیا۔ اور چھ جولائی کو حیدرآباد میں ملاقات طے پائی ہے۔
تلنگانہ میں تلگو دیشم پارٹی کارکنوں نے چندرا بابو نائیڈو کے استقبال کے لئےپوسٹرس اور ہولڈنکس لگائے ہیں۔ نارا چندرا بابو نائیڈو کا استقبال کیا جا رہا ہے۔
چندرا بابو نائیڈو اور ریونت ریڈی کی ملاقات کے بعد تلگو ریاستوں کے عوام کو دونوں ریاستوں کے مسائل حل ہونے کی امید ہے۔ جو 10 سالوں سے زیر التواء ہیں۔