تلنگانہ : آوٹررنگ روڈ پر سے کارگرپڑی۔ایک ہلاک، چارزخمی

حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ نارسنگی میں آوٹررنگ روڈ سے کارنیچے گرپڑی جس کے نتیجہ میں ایک نوجوان ہلاک اوردیگر4 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق کل رات ومشی نامی نوجوان پنے دوستوں مدن کمار، رامو، سائی کرن اور سری سائیلم کے ساتھ بذریعہ کار تیلا پور گیا ہوا تھا جہاں مدن نے مئے نوشی کی جبکہ دیگر ساتھیوں نے کولڈرنک لیا۔ بعد ازاں وہ تمام کھانے کے بعد وہاں سے واپس ہورہے تھے واپسی کے دوران کار مدن چلارہا تھا جو حالت نشہ میں تھا۔

کولور کے پاس برق رفتار کار بے قابو ہوکر آوٹر رنگ روڈ سے نیچے گرپڑی۔ اس حادثہ میں ومشی ہلاک اور اس کے 4 ساتھی زخمی ہوگئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

تلنگانہ:ضلع کریم نگر میں جھونپڑیوں میں اچانک آگ لگ گئی

Read Next

تلنگانہ:منگنی کی تقریب سے واپسی کے دوران سڑک حادثہ۔ تین نوجوان ہلاک

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular