
ایناڈو گروپ کے صدرنشین سی راموجی راؤ حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں علاج کے دوران ہفتہ کی صبح چل بسے۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ ان کی عمر 88 سال تھی۔ راموجی راؤ کو سانس لینے میں دشواری پر 5 جون کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔ اسپتال کے ذرائع نے بتایا کہ علاج کے دوران ہفتہ کو صبح 4بجکر50منٹ پر انہوں نے آخری سانس لی۔ذرائع نے مزید کہا کہ ان کی لاش کو راموجی فلم سٹی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پہنچایا گیا جہاں خاندان کے ارکان، دوستوں اور مداحوں نے افسانوی سرکردہ شخصیت کو خراج پیش کیا۔ کرشنا ضلع، آندھرا پردیش کے ایک زرعی خاندان میں پیدا ہوئے، راموجی کی ملکیت والی کمپنیوں میں مارگادرسی چٹ فنڈ، ایناڈو اخبار، ای ٹی وی نیٹ ورک شامل ہے۔ راموجی راو، راموجی گروپ کے سربراہ ہیں، جو دنیا کے سب سے بڑی فلم پروڈکشن کا مرکزراموجی فلم سٹی ہے۔ساتھ ہی وہ ایناڈو اخبار، ٹی وی چینلس،ای ٹی وی نیٹ ورک اور فلم پروڈکشن کمپنی اوشا کرن موویزکے مالک ہیں۔ان کے دیگر کاروباری منصوبوں میں مارگدرسی چٹ فنڈ، ڈولفن گروپ آف ہوٹلز، کالانجلی شاپنگ مال، پریا اچار، اور میوری فلم ڈسٹری بیوٹرز شامل ہیں۔انہوں نے تلگوسنیما میں اپنے کام پر چار فلم فیئر ایوارڈ ساؤتھ، پانچ نندی ایوارڈز اور نیشنل فلم ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔2016 میں، انھیں صحافت، ادب اور تعلیم میں ان کے رول پر ہندوستان کے دوسرے سب سے بڑے شہری اعزاز پدم وبھوشن سے نوازا گیا۔ مرکزی وزیر وتلنگانہ بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے راموجی کو خراج پیش کیا۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ”شری راموجی راؤ کے چل بسنے پر غمزدہ ہوں۔ تلگو میڈیا اور صحافت میں ان کی نمایاں شراکت قابل ستائش ہیں۔ ان کے ارکان خاندان سے میری گہری تعزیت“۔راموجی راو کے چل بسنے پر دیگر اہم شخصیات اور سیاستدانوں نے بھی خراج پیش کیا۔