
ریاستی حکومت نے اسٹیٹ اینٹی نارکوٹکس
بیورو کے ڈائریکٹر جنرل سندیپ شنڈالیہ کی میعاد میں توسیع کی ہے۔ ان کی مدت ملازمت میں مزید ایک سال کی توسیع کے احکامات جاری کئے گئے ہیں ۔چیف سیکریٹری شانتی کماری نے بتایا کہ یہ احکام یکم جون سے نافذ ہو گئے ہیں۔ گزشتہ سال 13 دسمبر کو انہوں نے اینٹی نارکوٹکس بیورو کے ڈائریکٹر کا چارج سنبھالا تھا اور گزشتہ چھ ماہ سے ریاست میں منشیات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں ان کی خدمات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے ان کی معیاد میں مزید ایک سال کی توسیع کی ہے